ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں گھر کے اوپر گری کمپاونڈ کی دیوار - خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پتور میں گھر کے اوپر گری کمپاونڈ کی دیوار - خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Thu, 27 Jun 2024 11:48:30    S.O. News Service

پتور، 27 / جون (ایس او نیوز) پتور تعلقہ میں بھاری برسات کے بعد کئی مقامات پر زمین کھسکنے اور کمپاونڈ کی دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں سے ایک بڑا حادثہ بنّور کے علاقے میں ماجد نامی شخص کے گھر پر پیش آیا ۔ 
    
آج صبح پڑوسی کے مکان کے کمپاونڈ کی دیوار جس وقت ماجد کے گھر گری، اس وقت ماجد کے بچے گہری نیند سو رہے تھے ۔ دیوار گرنے کے ساتھ پڑوس کے کمپاونڈ کی مٹی اور کیچڑ  کا ڈھیر اس کمرے پر گر گیا جس میں بچے سو رہے تھے جس کے نتیجے میں بچے مٹی کے ملبے میں دفن ہو کر رہ گئے ۔ گھر کے دیگر افراد اور مقامی لوگوں نے چوکسی دکھاتے ہوئے بچوں کو ملبے سے نکال لیا جس کی وجہ سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا ۔
    
کمپاونڈ کی دیوار گرنے سے ماجد کے گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کا تخمینہ دس لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ سٹی میونسپالٹی کی صدر فاطمہ زہرا، سی ایم سی کمشنر مدھو ایس منوہر، ریوینیو انسکپٹر چندرا نائیک اور دیگر افسران نے موقع پرپہنچ کر جائزہ لیا ۔


Share: